ؔسمبڑیال: "ستھرا پنجاب" انتظامیہ کی غفلت، رہائشی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگنے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
منگل 5 مئی 2026 20:30
(جاری ہے)
مبینہ طور پر ستھرا پنجاب عملہ کی طرف سے عموماً سمبڑیال کے گلی محلوں سے اٹھایا گیا کوڑا کرکٹ اور گند مناسب طریقے سے تلف کرنے کی بجائے رہائشی علاقوں، سڑکوں پر پھینک کر جان چھڑا لی جاتی ہے جس کے باعث جہاں پر گندگی اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہاں پر سمبڑیال تحصیل میں مختلف موذی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بھی لاحق ہوچکا ہے۔
ستھرا پنجاب کے عملے نے شہر سمبڑیال کے گنجان آباد علاقے لوپوالی روڈ پر شہریوں کی رہائشوں کے سامنے ڈمپنگ پوائنٹ بنا رکھا ہے جہاں سارے شہر کا کوڑا کرکٹ اور گند اکھٹا کرکے روزانہ گندگی کے ’’پہاڑ‘‘ کھڑے کر دیے جاتے ہیں جبکہ مذکور روڈ پر گندگی پھیکنے والے ڈمپنگ پوائنٹ کے قریب ہی مسجد، اسکول اور کھانے پینے کی اشیاء ضروریہ کی دوکانیں قائم ہیں جبکہ صاف ستھرا پنجاب عملہ کی طرف سے لگائے گئے کوڑے کرکٹ،گندگی کے ڈھیر کئی کئی ہفتوں نہیں اٹھائے جاتے جس کے باعث علاقہ میں تعفن پھیلنے سمیت شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ علاقہ مکینوں سمیت ثناء اللہ کھوکھر نامی شہری کا کہنا تھا کہ محکمہ کے متعلقہ حکام کو بار بار اطلاع دینے اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کو باضابطہ درخواستیں دینے کے باوجود بھی ان کی طرف سے تاحال نوٹس نہیں لیا گیا جس کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ سول سوسائٹی، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر گوجرانولہ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی سمیت متعلقہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہیمزید قومی خبریں
-
چانسلرگورنر پنجاب سے پنجاب یونیورسٹی لاکالج انٹری ٹیسٹ مؤخر کرنے کی اپیل، طلبہ پر دوہرا بوجھ ڈالنے کا الزام
-
کراچی ،بلاول چورنگی پر وی آئی پی موومنٹ کے خلاف شہری آپے سے باہر ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
-
تین دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 11ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ
-
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے معرکۂ حق میں کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دلی مبارکباد پیش کی
-
وفاقی وزیرِ صحت کی معرکۂ حق میں کامیابی پر قومی و عسکری قیادت کو مبارکباد
-
علاقائی کشیدگی اور توانائی کی غیر یقینی صورتحال کے باوجودملکی صنعتی ترقی کی شرح دوہرے ہندسوں میں داخل ہوگئی ہے، خرم شہزاد
-
فون پر کسی شخص کے ساتھ رابطوں کا شک‘،سفاک شخص نی16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
-
دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والی نرسیں ہمارے معاشرے کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں،گورنرسندھ
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.