جاپان میں 3 گاڑیوں میں تصادم ، ایک طالب علم ہلاک، 26 افراد زخمی

بدھ 6 مئی 2026 11:28

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) جاپان کی فوکوشیما پریفیکچر میں تین گاڑیوں میں تصادم سے ایک طالب علم ہلاک جبکہ 26 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا نے مقامی میڈیا این ایچ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً7 بج کر 30 منٹ پر ایک منی بس جس میں ہائی سکول کے دس سے زیادہ طلبہ سوار تھے، بن‌ایستو ایکسپریس وے پر سڑک کے کنارے لگے حفاظتی کشنز سے ٹکرا گئی جس کے باعث مزید 2 گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک طالب علم منی بس سے باہر گر کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

مقامی فائر بریگیڈ اور پولیس نےبتایا کہ حادثے میں منی بس میں سوار طلبہ سمیت دیگر گاڑیوں کے مسافر بھی زخمی ہوئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات اور تفصیلات کی تحقیقات کر رہی ہے۔