Live Updates

سی ٹی او ملتان کی زیر قیادت ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس کا مشترکہ اجلاس

بدھ 6 مئی 2026 14:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2026ء) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ملتان محمد نبیل کی زیر قیادت شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے سٹی ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن جلیل عمران غلزئی اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ہائی وے پٹرول امجد خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران شہر کی سڑکوں اور ہائی ویز پر رواں سال پیش آنے والے ٹریفک حادثات، خصوصاً مہلک حادثات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی ٹی او محمد نبیل نے حادثات کی بنیادی وجوہات پر قابو پانے اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ اجلاس میں شریک افسران نے اپنی اپنی حدود میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد، آگاہی مہم کے فروغ اور مؤثر مانیٹرنگ کے حوالے سے منصوبے پیش کیے۔افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہری علاقوں اور ہائی ویز پر مہلک حادثات کی روک تھام کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور باہمی تعاون کے ذریعے ٹریفک کے نظام کو مزید محفوظ بنایا جائے گا۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات