جموں،کشمیری پنڈتوں کا ”این ایف سی“ میں انضمام کے خلاف احتجاج

جمعرات 7 مئی 2026 12:56

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں کشمیری پنڈتوں نے خود کو نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ(این ایف سی) میں ضم کرنے اور ہندوئوں کے عمومی زمرے میں رکھنے کے بھارتی انتظامیہ کے اقدام کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جگتی، پورکھو، نگروٹہ اور مٹھی کیمپوں میں رہنے والے سینکڑوں پنڈتوں نےاحتجاج کیااوربھارتی اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی۔

یہ احتجاج اس وقت کشیدہ ہو گیا جب پولیس کی بھاری نفری نے مارچ کے شرکا کو ریلیف کمشنر کے دفتر کی طرف مارچ سے روک دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا دیا اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔کشمیری پنڈتوں کی تنظیم” پنون کشمیر “کے کنوینر ڈاکٹر اگنی شیکر نے کہا کہ نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت ہماری شناخت کو کمزرو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔