جموں، کشمیری پنڈتوں کا ’’این ایف سی‘‘ میں انضمام کے خلاف احتجاج

جمعرات 7 مئی 2026 13:39

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کشمیری پنڈتوں نے خود کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ(این ایف سی) میں ضم کرنے اور ہندوئوں کے عمومی زمرے میں رکھنے کے بھارتی انتظامیہ کے اقدام کیخلاف جموںمیں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہروں نے ریلیف کمشنر کے دفتر کی طرف مارچ کی کوشش کی تاہم بھارتی پولیس نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جگتی، پورکھو، نگروٹہ اور مٹھی کیمپوں میں رہنے والے سینکڑوں پنڈتوں نے شدید احتجاج کیا اوربھارتی اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی۔ یہ احتجاج اس وقت کشیدہ ہو گیا جب پولیس کی بھاری نفری نے مارچ کے شرکاء کو ریلیف کمشنر کے دفتر کی طرف مارچ سے روک دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا دیا اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔کشمیری پنڈتوں کی تنظیم’’ پنون کشمیر ‘‘کے کنوینر ڈاکٹر اگنی شیکر نے کہا کہ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت ہماری شناخت کو کمزرو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔