پتوکی ،محکمہ ایجوکیشن کی اسپیشل ٹیم نے رشوت لیکر پیپر حل کرانے والے ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ کو گرفتار کر لیا

جمعرات 7 مئی 2026 16:35

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) پتوکی میں محکمہ ایجوکیشن کے اسپیشل اسکواڈ نے گورنمنٹ کامرس کالج پتوکی میں کارروائی کرتے ہوئے نویں جماعت کے امتحانات میں مبینہ طور پر رشوت لے کر پیپر حل کروانے والے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ دلدار شاکر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے احکامات پر پرنسپل نثار احمد کی درخواست کے بعد تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور حوالات میں بند کر دیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تعلیمی نظام میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔\378