پشاور ،تھانہ غربی پولیس کی کارروائی، ایف جی کالج کے چوکیدار قتل کے واقعہ میں ملوث ملزم گوفتار

جمعرات 7 مئی 2026 16:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) پشاور تھانہ غربی کی حدود ایف جی کالج کے چوکیدار قتل کے واقعہ کا افسرانِ بالا نے سخت نوٹس لے لیا۔ ایس پی کینٹ ڈویژن عبد اللہ احسان کی نگرانی میں ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی کینٹ سرکل دوست محمد خان اور ایس ایچ او تھانہ غربی فہیم شاہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق خصوصی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ زنی کی اور کامیاب آپریشن کے دوران محض 2 گھنٹوں کے اندر اندر قتل میں ملوث ملزم ظہور ولد اعتبار گل سکنہ شاہ قبول کو نہایت حکمتِ عملی کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم ظہور نے زبانی تکرار اور ہاتھا پائی کے دوران فائرنگ کرکے ایف جی کالج کے چوکیدار خیر محمد ولد اختر منیر سکنہ سفید ڈھیری کو قتل کیا۔ واقعہ کے حوالے سے مقتول کے بھائی وسیم فراز کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔