خواجہ سعد رفیق کا سوشل میڈیا الزامات پر این سی سی آئی اے سے رجوع

جمعرات 7 مئی 2026 17:00

خواجہ سعد رفیق کا سوشل میڈیا الزامات پر این سی سی آئی اے سے رجوع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی ای) سے رابطہ کر لیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے پیغام میں بتایا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹر، سری نگر ہائی وے کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا2016) کے تحت ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے کانسٹیٹیوشن ون منصوبے میں میری ، میرے خاندان یا میرے کسی سٹاف ممبر کی جانب سے کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری یا اثاثوں کے حوالے سے ہماری کردار کشی کی مزموم مہم چلائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جھوٹ اور سازش کی بنیاد پر بہتان تراشی کرنے والے بے نقاب ہوں گے اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔