آپریشن بنیان مرصوص میں ہندوستان کو ناکوں چنے چبواکر پاک افواج نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا،وزیرآزاد کشمیر

جمعرات 7 مئی 2026 17:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2026ء) آزاد حکومت کے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ سردار ضیاء القمر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں، آپریشن بنیان مرصوص میں ہندوستان کو ناکوں چنے چبواکر پاک افواج نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاست میں بسنے والا ہر کشمیری افواج پاکستان کیساتھ کھڑا ہے،افواج پاکستان کی ناقابل فراموش فتح کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے، 11 مئی کو باغ سے ریڑھ تک ریلی ہو گی جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور دیگر وزراء اور سابق سینئر وزیر سردار قمر الزمان خصوصی شرکت کریں گے ۔

باغ کے تمام مکتبہ فکر اس ریلی میں شامل ہو کر افواج پاکستان کیساتھ والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔