ٰخواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس، دریاؤں کے کٹاؤ کو روکنے کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری
&پنجاب بھر میں سیلاب سے بچاؤ اور حفاظتی بندوں کی تعمیر کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی توثیق
جمعرات 7 مئی 2026 20:10
(جاری ہے)
ٹھٹھی بلوچ گاؤں کے تحفظ کیلئے 98.74 ملین روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
گڑھی گلہ اور رٹہ گاؤں کے تحفظ کیلئے 86.71 ملین روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ دریائے چناب کے کٹاؤ سے زرعی اراضی کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میںدریائے راوی پر حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے 283.481 ملین روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں گنڈا سنگھ والا، قصور میں آبادی کو محفوظ بنانے کیلئے 34.394 ملین روپے کے حفاظتی اقدامات کی منظوری دی گئی۔شیخوپورہ کے گاؤں لبانوالہ میں سیلاب سے زرعی زمین کے کٹاؤ اور مستقبل میں مزید خطرات کے خدشہ سے نمٹنے کیلئے 99.95 ملین روپے کی لاگت کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ میانوالی میں ڈھنگھانہ کے مقام پر سیلابی کٹاؤ روکنے کیلئے فلڈ پروٹیکشن سکیم کی بھی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق دریاؤں کے کٹاؤ سے بچاؤ کے اہم فیصلے کئے گئے ہیں، دریاؤں کے کٹاؤ سے بچاؤ کرکے بسنے والی لاکھوں کی آبادی کو مالی و جانی نقصانات سے بچانا چاہتے ہیں، سیلاب سے بچاؤ کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات ایک ہی پیج پر ہیں،حکومت پنجاب اس حوالہ سے درست سمت میں اہم فیصلے لے رہی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عوام کو مالی و جانی نقصانات سے بچانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عمر جاوید نے کہاکہ پی ڈی ایم اے میں ریلیف آئٹمز کی خریداری پر پیش رفت جاری ہے۔جھنگ میں حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے 100 ملین روپے کا منصوبہ کی منظوری دی گئی ہے۔پارکو پائپ لائن اور مقامی آبادی کے تحفظ کیلئے 99.95 ملین روپے کی لاگت سے حفاظتی بند کی توسیع کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہیمزید قومی خبریں
-
آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی
-
ساؤتھ ایئر کے پہلے طیارے کی پاکستان آمد
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی اتحاد اور سفارتی فتح کی علامت ہے، شرمیلا فاروقی
-
نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جائیگا
-
لاہور میں داماد کا اسلحہ کے زور پر سسرالیوں پر تشدد، ملزم گرفتار
-
لاہور،رکشہ دلوانے کے بہانے ساتھ لے جاکر 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ملزمان گرفتار
-
لاہور پارکنگ سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کا باضابطہ آغاز
-
کسی نے جارحیت کی تو فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،طاہر محمود اشرفی
-
2026 کی پہلی سہ ماہی: ایزی پیسہ بینک کا قبل از ٹیکس منافع 3.66 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی، چاندی بھی سستی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عالم زیب خان ایڈوکیٹ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.