ٓکوئٹہ میں کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر جمعیت علمائے اسلام کا تاجروں اور شہریوں سے اظہار تشکر

ض*ہڑتال کی کامیابی عوامی اعتماد اور اجتماعی شعور کی فتح ہے، جے یو آئی قیادت

جمعرات 7 مئی 2026 20:10

Sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا محب اللہ، شیخ مولانا عبدالاحد، مولانا حفیظ اللہ، مولانا عبدالبصیر، سید عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، حاجی صالح محمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، رحیم الدین ایڈووکیٹ، عبدالصمد حقیار، مولوی محمد عارف شمشیر، مولوی علی جان، مولوی سعداللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل، عبدالباری شہزاد، مولوی جمال الدین حقانی اور دیگر اراکینِ مجلسِ عاملہ نے جمعیت علما اسلام کی اپیل پر ہونے والی کامیاب شٹر ڈان ہڑتال پر بار کونسل، مختلف تاجر تنظیموں، آل بلوچستان پراپرٹی ڈیلرز اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن، عام دکانداروں اور تمام باشعور و غیور شہریوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے جمعیت علما اسلام کے مقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں عوام کی دینی حمیت، علما کرام اور دینی مدارس سے وابستگی اور اجتماعی شعور نمایاں طور پر جھلکتا ہے جو اس جدوجہد کی حقانیت اور عوامی تائید کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ان تمام معزز علما کرام، دینی مدارس کے مہتممین، تمام یونٹوں اور تحصیلوں کے امرا و نظما، اراکینِ مجلسِ عاملہ، مخلص احباب اور جماعتی کارکنان کی بھی صمیمِ قلب سے مشکور ہے جنہوں نے نہ صرف شٹر ڈان ہڑتال بلکہ عظیم الشان ریلی کی کامیابی میں بھرپور، منظم اور مثر شرکت کے ذریعے ذمہ داری، اتحاد اور دینی و ملی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی عوامی اعتماد، دین دوستی اور اجتماعی جدوجہد کی روشن مثال ہے جو آئندہ کے لیے ایک مضبوط، مثر اور امید افزا بنیاد فراہم کرتی ہی