ًخضدار کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے تیل سے بھری گاڑی لوٹ لی، ڈرائیور پر تشدد اور ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے

قومی شاہراہوں پر بڑھتی بدامنی پر شہریوں کی تشویق، ملزمان کی گرفتاری اور مال کی برآمدگی کا مطالبہ

جمعرات 7 مئی 2026 20:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2026ء) خضدار کے علاقے کانک مل ایریا میں گزشتہ شب ڈرائیور نے واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ رات تقریبا 8 بجے وہ زمباد گاڑی میں تیل لے کر جارہا تھا کہ کانک مل ایریا میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تقریبا چھ سے زائد مسلح افراد نے اچانک راستہ روک لیا۔ ملزمان ایک سیاہ رنگ کی اقوا گاڑی میں سوار تھے۔

متاثرہ ڈرائیور کے مطابق جیسے ہی ان کی گاڑی اترائی کے مقام پر پہنچی تو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر انہیں گاڑی سے اتار لیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور ہاتھ پاں باندھ دیئے۔ بعدازاں راہزن انہیں اپنی گاڑی کے ہمراہ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ ڈرائیور نے بتایا کہ ملزمان بعد میں انہیں فیروزآباد ایریا کی ایک ویران جگہ پر چھوڑ کر زمباد گاڑی اور تیل ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ شہری کے مطابق رات تقریبا 3 بجے وہاں سے گزرنے والے راہگیروں نے انہیں دیکھ کر ہاتھ پاں کھولے، جس کے بعد وہ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام تک پہنچ سکے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں نے شاہراہوں پر بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔متاثرہ ڈرائیور نے ڈی آئی جی قلات رینج، ایس ایس پی خضدار اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ڈاکوں کا فوری سراغ لگا کر لوٹی گئی گاڑی اور تیل برآمد کیا جائے اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب عوامی حلقوں نے بھی قومی شاہراہوں اور مضافاتی علاقوں میں گشت بڑھانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہی

متعلقہ عنوان :