ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں
سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ کے نئے انداز کو عامر خان کی سابق اہلیہ کرن را ئو سے ملا دیا ہانیہ کایہ لک مداحوں کیلئے غیر متوقع ثابت ہوا اور سوشل میڈیا پر خوب بحث کا موضوع بن گیا
جمعہ 8 مئی 2026 10:50
(جاری ہے)
تاہم ان کے لک میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز مستطیل شکل کی عینک بنی، جس نے مداحوں کو حیران بھی کیا اور سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان بھی کھڑا کر دیا۔
ہانیہ کے اس نئے انداز پر انٹرنیٹ صارفین نے خاصے چٹ پٹے تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر لگ رہی ہیں، جبکہ ایک اور نے کہا کہ پہلی بار معلوم ہوا کہ ہانیہ عامر بھی خراب لگ سکتی ہیں۔کچھ صارفین نے ان کے انداز کو نئی نویلی دلہن سے تشبیہ دی، جبکہ بعض نے کہا کہ وہ روایتی بہو والے انداز میں نظر آئیں۔ ایک تبصرہ یہ بھی سامنے آیا کہ پہلی نظر میں وہ کسی بزرگ خاتون جیسی محسوس ہوئیں۔چند سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ کے اس انداز کا موازنہ بھارتی اداکار عامر خان کی سابق اہلیہ کرن را سے بھی کیا، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں انہیں مختلف معروف شخصیات سے مشابہ قرار دیا۔اگرچہ ہانیہ عامر اکثر اپنے فیشن تجربات اور منفرد اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار ان کا یہ لک مداحوں کے لیے غیر متوقع ثابت ہوا اور سوشل میڈیا پر خوب بحث کا موضوع بن گیا۔ تاہم ہمیشہ کی طرح ہانیہ کی مقبولیت میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی، کیونکہ تنقید کے باوجود وہ بدستور انٹرٹینمنٹ دنیا کی نمایاں ترین شخصیات میں شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا وکالت نامہ دستخط کروانے کا حکم
-
پنکی کا اپنا سہولتکار پولیس کانسٹیبل ہی اس کی گرفتاری کا سبب بن گیا
-
ٹی بی آج بھی دنیا بھر میں صحتِ عامہ کے لیے سنگین چیلنج ہے، وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال
-
انمول عرف پنکی کیس ، جوڈیشل ریمانڈ کالعدم قرار
-
رواں سال سمگلنگ میں 80 فیصد کمی ہوئی، طلال چودھری
-
پنجاب اور آذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
سپریم کورٹ کا اعجاز چوہدری کی 2 مقدمات میں ضمانت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم
-
حکومت کا ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان
-
یو اے ای نے خاموشی سے پاکستان سے دوبارہ رابطے شروع کردیئے، صحافی کامران یوسف کا دعویٰ
-
ای کامرس کی تربیت کیلئے پاکستانی طلبہ کا گروپ چین پہنچ گیا
-
انمول عرف پنکی کو کراچی سے لاہور منتقل کرنے کی تیاری، 5 مقدمات میں تفتیش شروع ہوگئی
-
امریکہ و اسرائیل کا احمدی نژاد کو ایران میں دوبارہ اقتدار میں لانے کا منصوبہ تھا، نیویارک ٹائمز کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.