پہلا ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے کھانے کے وقفے پر 2 وکٹوں پر 101 رنز بنالیے

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ شیر بنگلا سٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 مئی 2026 11:04

پہلا ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے کھانے کے وقفے پر 2 وکٹوں پر 101 رنز بنالیے
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 مئی 2026ء ) 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہو گا۔