آئرش فٹبالرز اور معروف شخصیات کا اسرائیل کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کا مطالبہ

فٹبال ایسوسی ایشن آف آئرلینڈ پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف یوئیفا نیشنز لیگ میچز کھیلنے سے انکار کرے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 مئی 2026 11:30

آئرش فٹبالرز اور معروف شخصیات کا اسرائیل کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کا ..
ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 مئی 2026ء ) آئرلینڈ کے سابق اور موجودہ فٹبالرز سمیت متعدد معروف شخصیات نے اسرائیل کے خلاف فٹبال میچز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا۔ 
رپورٹس کے مطابق “آئرش اسپورٹ فار فلسطین” نامی مہم کے تحت فٹبالرز، موسیقاروں اور سماجی شخصیات نے فٹبال ایسوسی ایشن آف آئرلینڈ پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف یوئیفا نیشنز لیگ میچز کھیلنے سے انکار کرے۔

 
مہم میں شامل شخصیات کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی حقوق کی صورتحال کے باعث اسرائیل کے ساتھ کھیلوں کے تعلقات ختم کیے جائیں۔

(جاری ہے)

 

اس مہم کی حمایت کرنے والوں میں سابق آئرش فٹبال کوچبریان کیئر، سابق انٹرنیشنل فٹبالر لوئس قوئن اور متعدد لیگز کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ آئرش موسیقاروں اور مشہور بینڈز نے بھی اس مطالبے کی تائید کی ہے۔

 
دوسری جانب آئرش فٹبال ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ وہ یوئیفا قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت میچز کھیلنے کی پابند ہے۔ 
یاد رہے کہ غزہ جنگ کے بعد اسرائیل کے خلاف کھیلوں کے بائیکاٹ کی آوازیں دنیا کے مختلف ممالک میں شدت اختیار کر چکی ہیں اور متعدد تنظیمیں اسرائیل کے خلاف میچز کی معطلی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔