پنگریو ، موٹرسائیکل اور چنگ چی میں تصادم،ایک شخص زخمی ،اسپتال منتقل

جمعہ 8 مئی 2026 18:53

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) پنگریو کے قریب گاؤں علی محمد خاصخیلی کے رہائشی شخص یار محمد خاصخیلی پنگریو۔ونگو روڈ پر موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ کے درمیان ہونے والے آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمی شخص کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر پنگریو منتقل کیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے مزید علاج کے لیے حیدرآباد اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :