مقبوضہ کشمیر : بھارتی پیرا ملٹری کانسٹیبل نے خود کشی کر لی

جمعہ 8 مئی 2026 18:55

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کی 164 بٹالین سے وابستہ کانسٹیبل ستیش کمار نے آج ضلع کے علاقے کوکرناگ میں قائم اپنے کیمپ میں سروس ہتھیار سے خودکشی کی۔وہ بھارتی ریاست ہریانہ کا رہائشی تھا۔