Live Updates

ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی توڑ دی ،تین ایرانی آئل ٹینکر بحفاظت ایران پہنچ گئے

جمعہ 8 مئی 2026 23:59

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2026ء) عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 ایرانی آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی کو عبور کرتے ہوئے بحفاظت ایران واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ خالی آئل ٹینکرزگزشتہ دو دن کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرے اور ایرانی بندرگاہوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

امریکی نگرانی اورسخت پابندیوں کے باوجود ٹینکرز کی واپسی کو ایران کیلئے ایک اہم پیش رفت قراردیا جا رہا ہے۔

آبنائے ہرمزعالمی تیل تجارت کیلئے نہایت اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے اوراس علاقے میں بڑھتی کشیدگی عالمی منڈیوں پر بھی اثرانداز ہوسکتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ پیش رفت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان جاری تناؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے جبکہ خلیجی خطے کی صورتحال پر عالمی طاقتیں گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات