Live Updates

آبنائے ہرمز میں کشیدگی،تیل کی قیمتیں 7.5 فیصد تک بڑھ گئیں

جمعہ 8 مئی 2026 22:46

سنگاپورسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک وقت میں 7.5 فیصد بڑھ کر 103.70 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جبکہ بعد میں معمولی کمی کے بعد 101.12 ڈالرز پر آ گئی۔واضح رہے کہ امریکی فوجی کمان نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں، ڈرونز اور کشتیوں کے حملوں کے بعد امریکی بحری جہازوں نے ایران کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات