لورا فرنانڈیز نے چار سالہ مدت کے لیے کوسٹا ریکا کی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ہفتہ 9 مئی 2026 10:28

سان جوزے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) لورا فرنانڈیز نے چار سالہ مدت کے لیے وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا کی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ شنہوا کے مطابق اس ضمن میں تقریب سان جوزے کے قومی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں39سالہ لورا فرنانڈیز نے سبکدوش ہونے والے صدر روڈریگو چیوز سے صدارتی پٹی وصول کی۔ تقریب میںبیس ہزار افراد سمیت غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

لورا فرنانڈیز اس سے قبل قومی منصوبہ بندی اور اقتصادی پالیسی کی وزیر رہ چکی ہیں، بعد ازاں انہوں نے وزارتِ صدارت کا عہدہ بھی سنبھالا۔خودمختار عوامی جماعت کی امیدوار کے طور پر انہوں نے یکم فروری کو ہونے والا صدارتی انتخاب جیتا تھا۔صدر کے طور پر اپنے پہلے خطاب میں لورا فرنانڈیز نے کہا کہ ان کی حکومت جرائم کے خلاف کارروائی کرے گی اور منشیات کی سمگلنگ کو ریاستی اداروں میں سرایت کرنے سے روکے گی۔ انہوں نے ایک نئی بڑی جیل اور دنیا کے جدید ترین پولیس نگرانی مراکز میں سے ایک کے افتتاح کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ ■