Live Updates

ہتھیار حاصل کرنے میں ایران کی مدد کا الزام، 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں

ہفتہ 9 مئی 2026 12:29

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے ہتھیار حاصل کرنے کی کوششوں میں مدد کے الزام پر دس افراد اور کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا، ان میں چین اور ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے شاہد ڈرون کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مواد پہنچانے میں بھی ایران کی مدد کی ہے، اعلان صدر ٹرمپ کے چین کے دورے سے چند روز قبل کیا گیا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات