بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر کو مزید اختیارات تفویض کر دیئے
ہفتہ 9 مئی 2026 16:47
(جاری ہے)
ان اختیارات میں کالز اور میسجز کی روک تھام، مواصلات کی نگرانی، ٹیلی کام سروسز کی معطلی اور ہنگامی صورتحال کے دوران یا عوامی مفاد میں ٹرانسمیشنز کو روکنا شامل ہیں۔
2019ء میں نام نہاد جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن ایکٹ کے نفاذ کے بعد یہ دوسری بار ہے جب بھارتی حکومت نے سکیورٹی خدشات کی آڑ میں منتخب حکومت کے اختیارات سلب کر لیے ہیں۔ متنازعہ تنظیم نو ایکٹ کے تحت مقبوضہ علاقے میں امن و امان جس میں قومی سلامتی کے معاملات شامل ہیں، پہلے ہی منتخب حکومت کے دائرہ اختیار سے باہرہے اورمقبوضہ علاقے کی پولیس براہ راست لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کو رپورٹ کرتی ہے۔ فری سپیچ کلیکٹو کی ایک ممتاز کارکن گیتا سیشونے کہا کہ تازہ ترین نوٹیفکیشن عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کی توہین ہے اور اس سے لیفٹننٹ گورنر مزید با اختیار بن جائے گا۔ انہوں نے کہا ٹیلی کام ایکٹ کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ افسران کو ٹیلی کام خدمات کا کنٹرول سنبھالنے کا اختیار دیں لیکن اس سے جموں و کشمیر کی (منتخب) حکومت کو نظرانداز کیا جاسکتا ہے۔سیاسی مبصرین نے کہا کہ اس اقدام سے ایک بار پھرواضح ہوگیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں منتخب حکومت کی محض علامتی نوعیت ہے جہاں کلیدی انتظامی، سکیورٹی اور گورننس کے اختیارات لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعے نئی دہلی کے کنٹرول میں ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک منتخب حکومت کی تشکیل کے باوجود بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی انتظامیہ نے غیرمنتخب لیفٹننٹ گورنرکو مزید اختیارات دےے ہیں جس سے مقامی سیاسی قیادت کے کردار کو مزید کم کرکے محض علامتی کردیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تازہ ترین پیش رفت 5 اگست 2019ء کو علاقے کی خصوصی حیثیت کی یکطرفہ طور پر منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیرپر انتظامی اور سیاسی کنٹرول کو مزید سخت کرنے کی نئی دہلی کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
-
سانگھڑمیں گھریلو تنازع پر بدبخت بیٹے نے باپ قتل کر دیا
-
مردان،کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.