پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی

ہفتہ 9 مئی 2026 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) پنجاب یونیورسٹی نے حافظ محمد جنید ولدمحمدآصف کو کیمسٹری،شعیب اقبال سیدولداقبال حسین شاہ کوایڈمنسٹریٹو سائنسز(مینجمنٹ)،آمنہ افضل دخترمحمود افضل کو فارسی،مریم پرویزدخترپرویز احمد کو فارسی،سیدہ فضاعباس دخترسید زائرعباس کو کامرس،کرن ناصردخترناصر محمودکومائیکروبائیولوجی اینڈمالیکیولر جینیٹکس،آمنہ اکرم دخترچوہدری محمداکرم کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس،زاہد سرفراز ولدمحمد اصغرکوکیمسٹری،محمد عدنان طارق ولد محمد طارق کوکامرس اورحنا جاویددخترجاویداقبال کو شماریات کے مضمون،پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :