میرپور،جامعة العلوم الاسلامیہ و خانقاہ چشتیہ صابریہ مکیہ سیکٹر ایف ٹو میں استحکام پاکستان و بنیان مرصوص کانفرنس کا انعقاد، کانفرنس

ہفتہ 9 مئی 2026 22:08

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2026ء) جامعة العلوم الاسلامیہ و خانقاہ چشتیہ صابریہ مکیہ سیکٹر ایف ٹو میں استحکام پاکستان و بنیان مرصوص کانفرنس کا انعقاد، کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت عمر خان نے حاصل کی ، جبکہ نعت رسول مقبولﷺ مولانا قاری وقاص انجم نے پیش کی ،نقابت کے فرائض مفتی وقار نے سرانجام دئیے،تقریب سے مولانا طاہر عاصم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان اور پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جیسے بہادر جرنیل قوم کا قیمتی سرمایا ہیں جو صدیوں بعد ایسے بہادر لیڈر پیدا ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فیلڈ مارشل کو اور پاکستان کو بہت عزت سے نوازا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکہ جیسا پاور فل ملک بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا معترف ہے۔مولانا مفتی رویس خان ایوبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو عبرت ناک شکست کبھی نہیں بھولے گی۔

بھارت نے اگر اب بھی سبق نہیں سیکھا تو پھر اس کا انجام مزید عبرتناک ہو گا۔پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔تقریب سے مولانا شیخ الحدیث فضل الرحمان ،عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ ،ضلع مفتی مولاناعبدالغفار سلفی اور قاری گلزار عابد نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص حق اور باطل کے درمیان وہ معرکہ تھا جس میں تاریخی فتح حق کی ہوئی،اس معرکہ میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف قیادت میں مسلح افواج پاکستان نے جرات بہادری کی لازوال اور شاندار مثال قائم کی اور اپنی طاقت سے کئی گنا بڑے فوجی گھمنڈ رکھنے والے بھارت کو ایسی شکست فاش دی جو رہتی دنیا تک بھلا نہیں سکے گا۔

تقریب کے آخر میں مولانا عبدالجبار نے پاکستان کی سلامتی،استحکام،افواج پاکستان کے شہداء ،غازیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔