Live Updates

محاصرہ کامیاب ، ایرانی معیشت کا گلا گھونٹ رہا ہے، وائٹ ہائوس

ہفتہ 9 مئی 2026 20:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2026ء) وائٹ ہاس نے جمعے کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران پر عائد امریکی محاصرہانتہائی کامیاب" رہا ہے اور ایرانی معیشت کا گلا گھونٹ رہا ہے۔ وائٹ ہائوس نے زور دے کر کہا کہ فوجی تنا ئواور بڑھتے ہوئے اقتصادی دبا کے درمیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ نمٹنے کے لییتمام راستے کھلی" رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی دوران امریکی سینٹرل کمانڈ نے امریکی تباہ کن بحری جہازوںیو ایس ایس ٹریکسٹن"،یو ایس ایس رافیل پیرالٹا" اوریو ایس ایس میسن" کی تصاویر جاری کی ہیں جو ایران پر عائد بحری محاصرے کی حمایت میں خلیج عرب میں اپنی مہم انجام دے رہے ہیں۔ امریکی کمانڈ کے مطابق یہ تینوں بحری جہاز ایرانی بندرگاہوں کی طرف آنے اور وہاں سے جانے والے بحری جہازوں کی نگرانی اور انہیں روکنے کی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات