اقوام متحدہ کا روس اور یوکرین کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم

اتوار 10 مئی 2026 08:32

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2026ء) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل اانتو نیو گوتریش نے روس اور یوکرین کے درمیان تین روزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق سیکرٹر ی جنرل نے فوری، مکمل، غیر مشروط اور دیرپا جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کی جانب پہلا اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے۔

ترجمان کے بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین نے جمعہ کے روز ہفتہ سے پیر تک تین روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان “ایک ہزار کے بدلے ایک ہزار” قیدیوں کے تبادلے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔