سعودی ولی عہد کی عراق کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار

اتوار 10 مئی 2026 08:32

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2026ء) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے عراق کے نامزد وزیراعظم علی فالح کاظم الزیدی کو حکومتی سربراہ کے طور پر تقرر پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عراق کے نئے وزیر اعظم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے، جس میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔پیغام میں کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکے۔