خفیہ اسرائیلی اڈے،عراقی پارلیمنٹ نے وزیرداخلہ،دفاع کو طلب کرلیا

امریکی اخبار کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عراق میں سیاسی اور سکیورٹی بحران پیدا ہوگیا

اتوار 10 مئی 2026 16:50

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) عراق میں مبینہ اسرائیلی خفیہ اڈے کے انکشاف پر پارلیمنٹ نے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی اخبار کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد عراق میں سیاسی اور سکیورٹی بحران پیدا ہوگیا ۔ امریکی میڈیا نے 4 مارچ کے حملے میں عراقی فوجی کی ہلاکت کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رکن عراقی پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے اسرائیل کو عراقی فضائی حدود فراہم کیں جبکہ عراقی سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ علاقے میں اب اسرائیلی اڈہ ختم کیا جاچکا ہے۔ عرب میڈیارپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے معاملے پر وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔عراقی حکومت نے ابھی تک اس معاملے پر باضابطہ ردعمل نہیں دیا تاہم بغداد میں عوامی ردعمل اور سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔