پاکستان میںسب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

نواب شاہ اور نوکنڈی میں 45، سبی اور سکھر میں 44 اور کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اتوار 10 مئی 2026 17:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) ملک کے بیشتر حصوں میں اتوارکو موسم گرم اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکوسب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

نواب شاہ اور نوکنڈی میں 45، سبی اور سکھر میں 44، تربت اور مٹھی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں 37، اسلام آباد 36 جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔