سوات ، ملم جبہ میں بارات سے واپسی پر ہائی ایس کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

اتوار 10 مئی 2026 19:55

سوات ، ملم جبہ میں بارات سے واپسی پر ہائی ایس کھائی میں جا گری، 5 افراد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2026ء) سوات کے علاقہ ملم جبہ میں بارات سے واپسی پر ہائی ایس کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق ملم جبہ کے علاقے گناجیر میں بارات سے واپسی پر ایک ہائی ایس گاڑی گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو نکال کر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :