گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری
الیکشن کمیشن نے خصوص نشستوں کے لیے 36خواتین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے
اتوار 10 مئی 2026 21:45
(جاری ہے)
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزکی دو امیدواروں کے کاغذات منظور کیے ہیں، ترجیحی امیدواروں میں کلثوم جہانگیر اور سعدیہ دانش کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں، اسلامی تحریک کی سات خواتین مخصوص نشستوں میں سے 6کے کاغذات نامزدگی منظور کیا گیا جن میں طاہرہ بتول، طاہرہ کاظم، معصومہ، سیدہ انیلہ زہرا، ندا زہرا، زہرا خاتون شامل ہیں جبکہ نصرت فاطمہ ولایت کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔
پاکستان مسلم لیگ کی کائنات دلنواز، خوشنور دیدار، ساجدہ عباس، مہرین زہرا اور ثوبیہ علی کے کاغذات منظور جبکہ سیدہ نور العین کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے۔جمعیت علما اسلام کی خواتین نشستوں پر ترجیحی چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، جن میں کوثر، مہناز ولی، آسیہ اور حنا نورکے کاغذات نامزدگی منظور، استحکام پاکستان پارٹی کی تین خواتین دلشاد بانو، پروین غازی اور تہمینہ منیر کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، اسی طرح مجلس وحدت المسلمین کی کنیز فاطمہ اور گلگت بلتستان ڈیموکریٹک پارٹی کی روبینہ ابراہیم کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر جمع کیے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل بھی مکمل کرلیا اور حتمی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق 17امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے 4امیدواروں صاحب خان، اورنگزیب خان، عطاالرحمان اور سلطان محمد شامل ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے 3امیدواروں محمد شریف، علی مدد شیر اور مومن جان کے کے کاغذاتِ نامزدگی منظور جبکہ نیاز علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔الیکشن کمیشن نے اسلامی تحریک کے 8میں سے 5امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 3کے مسترد، استحکام پارٹی کے 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، مسلم لیگ ق اور جمعیت علمائے اسلام کے 22امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد تاہم ایک،ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ٹینکوکریٹس کی نشست پر مجلس وحدت المسلمین اور گلگت بلتستان ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک،ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایران نے 47 سال ہمیں بیوقوف بنایا، ایران کو مزید یہ موقع نہیں ملے گا کہ وہ امریکہ کا مذاق اڑائے، ٹرمپ
-
احسن اقبال نے پٹرول ڈیزل مہنگا کرنے کا جواز بیان کردیا
-
شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
-
گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری
-
10مئی ہماری تاریخ کا سنہری باب ، بھارتی جارحیت پر پاکستان کاردعمل سنہری حروف سے لکھاجائیگا،صدر مملکت
-
خطے کے مختلف ممالک میں پٹرول کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں نسبتا کم
-
وزیر اعظم کا 10 مئی کو معرکہ حق سے منسوب کرنے کا اعلان
-
لاہور میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع، گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم
-
جدید تعلیم، ہنرمندی اور روزگار کے مواقع عوام کے قدموں میں نچھاور کریں گے، وزیراعظم
-
سوات ، ملم جبہ میں بارات سے واپسی پر ہائی ایس کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق
-
دبئی ایئرپورٹ پر نیا سکیورٹی نظام متعارف، چیکنگ کا معیار مزید سخت
-
ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجویز پر پاکستان کو اپنا جواب ارسال کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.