جنوبی کوریا کی برآمدات میں 43.7 فیصد کا نمایاں اضافہ

پیر 11 مئی 2026 09:22

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) جنوبی کوریا کی برآمدات میں رواں ماہ کے پہلے 10 دنوں کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی بڑی وجہ مقامی طور پر تیار کردہ سیمی کنڈکٹرز کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق کوریا کسٹمز سروس کی پیر کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم مئی سے 10 مئی کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 18.43 ارب امریکی ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43.7 فیصد زیادہ ہے۔یہ مذکورہ مدت کے لیے اب تک کی بلند ترین سطح ہے جس نے 2024 میں قائم ہونے والا 16.8 ارب ڈالر کا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔