زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں مالی سال 3.202 ارب ڈالر کا اضافہ

پیر 11 مئی 2026 12:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 3.202 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال جون کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 18.091 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.728 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.363 ارب ڈالر تھا۔

(جاری ہے)

30 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کاحجم 21.294 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 15.851 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.443 ارب ڈالر تھا جو 3.23 ماہ کی درآمدات کےلئے کافی ہے۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.123 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 80 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :