صدر آصف زرداری کی وفاقی حکومت کو عوام کو مہنگائی میں کمی کیلئے ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
صدرمملکت اور وزیراعظم کی ملاقات ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ہے اورسپلائی چین متاثر ہونے کے باوجود عوام کوریلیف فراہم کیا جائے، صدرمملکت آصف زرداری کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
پیر 11 مئی 2026
20:16
(جاری ہے)
صدر آصف زرادری نے کہا کہ مشکل جغرافیائی اور علاقائی صورتحال سمیت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ہے۔
صدر آصف زرداری نے حکومت کو ہدایت کی کہ سپلائی چین متاثر ہونے کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ مہنگائی میں کمی اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا سارا ملبہ آئی ایم ایف پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت لیوی بڑھانا پڑی۔ اطلاعات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ مملکت برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، ٹیکسز کے ڈھانچے اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی شرائط پر تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے اہداف پورا کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی میں مزید اضافے کا دباؤ ہے، جس کے تحت ڈیزل اور پٹرول پر لیوی کو 160 روپے فی لیٹر تک پہنچانے کا ہدف دیا گیا ہے۔ علی پرویز ملک نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند رہنے کی سب سے بڑی وجہ ان پر عائد بھاری لیوی ہے، جب مالی سال کا بجٹ تیار کیا گیا تھا، تو آئی ایم ایف کے ساتھ 80 روپے فی لیٹر لیوی وصول کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا، بجٹ کے بعد معاشی حالات تبدیل ہوئے، جس کے باعث آئی ایم ایف کے پروگرام کو برقرار رکھنے کے لیے لیوی میں اضافہ کرنا پڑا۔مزید اہم خبریں
-
ایران جنگ: ترسیلات پر انحصار کرنے والے پاکستانی گھرانے پریشان
-
صدر آصف زرداری کی وفاقی حکومت کو عوام کو مہنگائی میں کمی کیلئے ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
-
آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کردیا
-
پنجاب حکومت پر واجبات کا بوجھ لادنے کی ذہنیت برداشت نہیں کروں گی، تمام مالی واجبات کلیئر کریں
-
صوبے کے امن، استحکام اور عوامی مفادات کیخلاف ہر اقدام کی بھرپور مخالفت کریں گے
-
قطر سے ایل این جی کی سپلائی بحال ہو گئی
-
اسحاق ڈار کی زیرصدارت نئی وفاقی اور صوبائی یونیورسٹیوں کے قیام اور یونیورسٹی چارٹرز سے متعلق مسودہ قوانین کا جائزہ لیا گیا
-
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر کی ملاقات ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
توانائی سیکٹر اصلاحات اہم، آئی پی پیز کو آئندہ کیلئے دفن کردیا، اویس لغاری
-
سردارایازصادق کی معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر مسلح افواج پاکستان اور قوم کو مبارکباد
-
میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراطلاعات
-
/بھارت کا جھوٹ پر مبنی بیانیہ بری طرح بے نقاب‘ آج بھارتی میڈیا دنیا بھر میں مذاق بن چکا ہے‘ اسپیکر قومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.