ریٹائرڈ بھارتی فوجی کی بیٹے کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی

پیر 11 مئی 2026 21:33

لدھیانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2026ء) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ریٹائرڈ فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لدھیانہ کے علاقے نیو آگر نگر میں 66سالہ ریٹائرڈ حوالدار سریندر سنگھ نے اپنے 38سالہ بیٹے گرشرن سنگھ کو تلخ کلامی کے بعد گولی مار کر قتل کردیااور بعد ازاں خود بھی خودکشی کرلی ۔پولیس کے مطابق باپ بیٹے میں تلخ کلامی سریندر سنگھ کی دوسری شادی کے معاملے پر ہوئی ۔