اسرائیل جنوبی لبنان میں 68 مقامات پر قابض ہے، لبنانی وزیر اعظم

منگل 12 مئی 2026 10:33

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نےکہا ہے کہ اسرائیلی فوج اس وقت جنوبی لبنان میں 68 مقامات پر قابض ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کےمطابق انہوں نےجرمن خبر رساں ایجنسی (ڈی پی اے ) کو بتایا کہ حالیہ جنگ سے پہلے اسرائیل صرف پانچ مقامات پر قابض تھا اور اب 68 دیہاتوں پر اس کا کنٹرول ہے۔ یہ دریائے لیطانی کے جنوب میں واقع تقریباً نصف علاقے کے برابر ہے۔ دریائے لیطانی اسرائیلی سرحد سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ لبنانی حکومت نے بارہا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون اور اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔