پی آئی اے کی نئے مالکان کو حوالگی کی تاریخ سامنے آگئی

پی آئی اے کے نئے مالکان 25 مئی کو ادارے کا مکمل کنٹرول سنبھالیں گے، نجکاری کی تمام اہم شرائط مکمل کی جاچکی ہیں،ذرائع

منگل 12 مئی 2026 15:07

پی آئی اے کی نئے مالکان کو حوالگی کی تاریخ سامنے آگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) پی آئی اے 25 مئی کو باضابطہ طور پر نئے مالکان کے حوالے کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، پی آئی اے کے نئے مالکان 25 مئی کو ادارے کا مکمل کنٹرول سنبھالیں گے، نجکاری کی تمام اہم شرائط مکمل کی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے کہا کہ یورپ اور برطانیہ کے روٹس بحال ہونے کے بعد پی آئی اے کی مالی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔پی آئی اے کی نجکاری کے بعد فلیٹ اور بین الاقوامی روٹس بڑھانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، نئی انتظامیہ پی آئی اے کے آپریشنز اور نیٹ ورک میں توسیع کرے گی۔