اسرائیل کی شمولیت پر تنازعہ، یوروویژن 2026 سے سپین سمیت پانچ ممالک دستبردار
منگل 12 مئی 2026 16:05
(جاری ہے)
بعض نشریاتی اداروں نے میڈیا آزادی سے متعلق بھی خدشات ظاہر کیے اور کہا کہ اسرائیل نے ان کے صحافیوں کو غزہ تک رسائی سے روک دیا۔
سلووینیا کے نشریاتی ادارے آر ٹی وی نے کہا کہیوروویژن کے سرکس کے بجائے قومی ٹی وی پر’’وائسز آف فلسطین‘‘کے عنوان سے خصوصی پروگرام سیریز نشر کی جائے گی۔ آئرلینڈ کے نشریاتی ادارے آر ٹی ای نے اعلان کیا کہ جمعرات کو دوسرے سیمی فائنل کے دوران وہ ’’دی اینڈ آف دی ورلڈ ود بینز‘‘ نشر کرے گا، جس میں 1993 کی ’’یوروویژن‘‘ فاتح نیم کاوانا ناروے میں بارہ سنگھے پالنے والوں کے ساتھ زندگی کا تجربہ کرتی دکھائی دیں گی۔جبکہ فائنل کے دوران آر ٹی ای 1990 کی دہائی کے مقبول آئرش کامیڈی سیٹ کام ’’فادر ٹیڈ‘‘ کی یوروویژن تھیم پر مبنی خصوصی قسط نشر کرے گا۔سپین کے نشریاتی ادارے آر ٹی وی ای کی جانب سے ’’دی ہاؤس آف میوزک‘‘ کے نام سے خصوصی میوزیکل پروگرام نشر کیا جائے گا۔اگرچہ نیدرلینڈز اور آئس لینڈ نے بھی مقابلے سے دستبرداری اختیار کی ہے، تاہم دونوں ممالک اپنے ہاں اس مقابلے کی نشریات جاری رکھیں گے۔’’یوروویژن سانگ کانٹیسٹ‘‘ رواں سال اپنی 70ویں سالگرہ منا رہا ہے، اور آسٹریا کا دارالحکومت ویانا دنیا کے سب سے بڑے لائیو ٹی وی میوزک ایونٹ کی میزبانی کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔پانچ ممالک کی دستبرداری کے بعد اس سال مقابلے میں صرف 35 ممالک حصہ لیں گے، جو 2004 میں شرکاکی تعداد بڑھائے جانے کے بعد سب سے کم تعداد ہے۔یوروویژن مقابلے کا آغاز 1956 میں ہوا تھا اور اسے یورپی براڈکاسٹنگ یونین (ای بی یو) منعقد کرتی ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی پبلک سروس میڈیا یونین سمجھی جاتی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ روس کو 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد مقابلے سے معطل کرنے کے باوجود اسرائیل کو یوروویژن سے خارج نہ کرنا بزدلی اور کھلے دوہرے معیار کی مثال ہے۔ ایمنسٹی کی سیکرٹری جنرل ایگنس کالامارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی شرکت ملک کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ مقبوضہ غزہ میں جاری نسل کشی سے توجہ ہٹانے اور اسے معمول کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرے۔انہوں نے کہا کہ گانے اور چمک دمک کو اسرائیلی مظالم یا فلسطینی عوام کی تکالیف سے توجہ ہٹانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ ایک تحقیقاتی رپورٹ نے ستمبر میں یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہےتاہم اسرائیل اس الزام کی سختی سے تردید کرتا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
انمول پنکی نے اپنے ہاتھ تیزاب سے کیوں جلائی تہلکہ خیز انکشافات
-
ایشوریا کے مداح اب بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب
-
ایرانی اداکارہ کو غیرمناسب پیغامات بھیجنے پر اہلیہ نے میکرون کو تھپڑ مارا، تہلکہ خیز انکشاف
-
ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت جاری ہے، امریکی نائب صدر
-
تمام عالمی بحرانوں کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے،چینی صدر
-
ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے چار اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی
-
ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی
-
امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.