اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا نواز شریف پارک کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 12 مئی 2026 14:35

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا اشرف نے نواز شریف پارک پسرور کا دورہ کیا اور پارک میں جاری صفائی و دیکھ بھال کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران مالی اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے پائے گئے، تاہم سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (SWMC) کی جانب سے صفائی کے انتظامات غیر تسلی بخش قرار دیے گئے۔

(جاری ہے)

پارک کے مختلف حصوں میں صفائی کی ناقص صورتحال جبکہ واش رومز میں گندگی اور بدانتظامی بھی دیکھنے میں آئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور نے متعلقہ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر پارک کی مکمل صفائی، واش رومز کی بہتری اور صفائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر موثر بنانے کے سخت احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے پارک کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔