زمین کی زرعی حیثیت ختم ہونے پر کنسولیڈیشن کا مقصد ساقط ہو جاتا ہے،وفاقی آ ئینی عدالت
منگل 12 مئی 2026 14:47
(جاری ہے)
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ اتھارٹی نے ری مَینڈ آرڈر کی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے دوبارہ حقائق کا جائزہ لیا اور انہیں سنے بغیر فیصلے کیے گئے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے کہا کہ زمین اب زرعی نہیں رہی بلکہ شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کا حصہ بن چکی ہے، اور اس پر لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت کارروائی جاری ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کنسولیڈیشن کا مقصد زرعی زمینوں کو بہتر اور منظم بنانا ہوتا ہے، تاہم جب زمین شہری اور تجارتی نوعیت اختیار کر لے تو اس مقصد کی قانونی بنیاد ختم ہو جاتی ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ زمین کے لاہور رنگ روڈ سے منسلک ہونے اور رہائشی و تجارتی تعمیرات کے باعث اس کی نوعیت مکمل طور پر تبدیل ہو چکی ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ زمین کے حصول کا عمل لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، اس لیے کنسولیڈیشن کا عمل غیر مؤثر ہو جاتا ہے اور فریقین اپنے حقوق اسی قانون کے تحت حاصل کر سکتے ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ تمام اپیلیں قانونی و زمینی حقائق کے مطابق قابلِ سماعت نہیں رہیں، لہٰذا انہیں مسترد کیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
گورنر خیبرپختونخوا کا ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں سکیورٹی فورسز کوموثر کارروائی پر خراج تحسین
-
وفاقی وزیر ریلوے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
لاہور،12سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
-
جنرل ہسپتال ، چار ماہ میں 7 لاکھ 54 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج
-
انمول عرف پنکی کیس میں کراچی پولیس کو اہم کامیابی، اکائونٹس سنبھالنے والا ملزم گرفتار
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، شزہ فاطمہ خواجہ
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات،فلاحی سرگرمیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا
-
اویس لغاری کا بیان افسوسناک، سرمایہ دارانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے‘ جماعت اسلامی پنجاب
-
آصف زرداری وہ صدرنہیں جواستعفیٰ دیں اوردیں گے بھی کیوں ‘ ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخو کی مالی سال کے اختتام تک جاری فنڈز کے مکمل استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت
-
ہائیکورٹ کا شہر کے 56پارکس ایم سی ایل سے پی ایچ اے کو منتقل کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.