بھارت ، چنئی ہوائی اڈے پر طیارے کے پر میں آگ لگنے سے اتحاد ایئرویز کی پرواز منسوخ

منگل 12 مئی 2026 14:47

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) بھارت کے جنوبی شہر چنئی کے ہوائی اڈے پر ابوظہبی جانے والی اتحاد ایئرویز کی پرواز منگل کوطیارے کے بائیں پر میں آگ لگنے کے باعث روک دی گئی۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پرواز میں 280 مسافر سوار تھے، جنہیں بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا، جبکہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔رپورٹس کے مطابق طیارہ روانگی کی تیاری کر رہا تھا کہ پائلٹس نے آگ کو دیکھا، جس کے بعد فوری طور پر پرواز کی کارروائی روک دی گئی اور فائر بریگیڈ و ہنگامی امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا۔فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس کے بعد پرواز منسوخ کر دی گئی۔ ■