عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتیں ،انڈونیشیا کے ایندھن کے استعمال میں کمی لانے کے لیے اقدامات تیز

منگل 12 مئی 2026 16:17

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2026ء) انڈونیشیا نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ایندھن کے استعمال میں کمی لانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ۔شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر خزانہ پربایا یودھی سادیوا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ملک میں دستیاب اضافی بجلی سے فائدہ اٹھانے کے لیے فوسل فیول سے بجلی کی جانب منتقلی کے مختلف منصوبوں پر غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حکومت جون سے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مراعاتی پیکج متعارف کرانے جا رہی ہے جو ایندھن کی کھپت کم کرنے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔وزیر خزانہ کے مطابق عالمی غیر یقینی صورتحال اور تیل کی بلند قیمتوں کے باوجود انڈونیشیا کا مرکزی بینک ملکی کرنسی "روپیہ" کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اختیارات اور وسائل رکھتا ہے۔واضح رہے کہ منگل کے روز انڈونیشی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 17 ہزار 500 کی تاریخی کم ترین سطح تک گر گیا جو ملکی تاریخ کی کمزور ترین شرح تبادلہ قرار دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :