ہنٹا وائرس: متاثرہ کروز شپ میں نو مریضوں کی تصدیق
یو این
منگل 12 مئی 2026
21:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 مئی 2026ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے بتایا ہے کہ بحر اوقیانوس میں سفر کرنے والے مسافر بردار جہاز پر ہنٹا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر نو ہو گئی ہے۔ ان میں تین افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر سات لوگوں کے جسم میں وائرس پایا گیا ہے۔
ادارے کے مطابق نیدرلینڈز کے پرچم بردار بحری جہاز ہونڈس کے آخری مسافروں کو آج جہاز سے اتار لیا جائے گا جو اس وقت جزائر کینیری کے شہر ٹینیریفے کی تجارتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔
ان مسافروں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے جزیرے سے ان کے ممالک میں بھیجا جا رہا ہے۔ عملے کے 30 سے زیادہ ارکان بدستور جہاز پر موجود رہیں گے جسے نیدرلینڈز کی بندرگاہ روٹرڈیم پر لے جایا جائے گا۔(جاری ہے)
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ہنٹا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے 'ڈبلیو ایچ او' کے ساتھ سپین اور دیگر ممالک کی حکومتوں تعاون کو سراہا تھا۔
احتیاط کی ضرورت
اگرچہ اس بیماری سے صحت عامہ کو لاحق خطرہ اب بھی کم ہے تاہم سیکرٹری جنرل نے زور دیا ہے کہ عالمی سطح پر صحت سے متعلق اقدامات کے ذریعے تمام افراد، خصوصاً جہاز کے مسافروں اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
'ڈبلیو ایچ او' کی آٹھ رکنی ٹیم اس وقت ٹینیریفے میں موجود ہے جہاں وہ سپین کے حکام اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
منشیات کے مقدمات میں انمول عرف پنکی کا نام کئی مرتبہ سامنے آیا لیکن پولیس نے گرفتاری کی کوشش نہیں کی
-
پنجاب پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر 7 کروڑ روپے کی رشوت کے بدلے انمول عرف پنکی کو چھوڑنے کا انکشاف
-
سوڈان خانہ جنگی: ڈرون حملے بیشتر شہری ہلاکتوں کی وجہ، وولکر ترک
-
ہنٹا وائرس: متاثرہ کروز شپ میں نو مریضوں کی تصدیق
-
تحفظ جنگلات پر یو این فورم کا نیو یارک میں اجلاس شروع
-
نیروبی: نئے یو این دفتر کا سنگ بنیاد، افریقہ بنے گا عالمی تعاون کا مرکز
-
ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز شپ سے مسافروں کا انخلاء مکمل، ڈبلیو ایچ او
-
14 سال کی عمر میں گھرسے ماڈل بننے کیلئے نکلی، منشیات فروش وکیل سے شادی کی
-
عدالت نے 9مئی واقعات کیس میں پی ٹی آئی رہنما سمیت 74 ملزمان بری کر دیا
-
ایران یورینیم افزودگی 100فیصد روکے گا، ایران سے نیوکلیئر ڈسٹ بھی حاصل کریں گے
-
امریکا حقیقی مذاکرات کی بجائے مکمل ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کر رہا ہے
-
پاکستان کا روس سے تیل اور گیس خریدنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.