سپینش لالیگا میں ریال بیٹس کی 14 ویں فتح ،ایلچےکو 1-2 سے ہرا دیا

بدھ 13 مئی 2026 08:39

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2026ء) ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں ریال بیٹس کی ٹیم نے ایک اہم میچ میں ایلچے کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔ یہ ریال بیٹس کی سپینش لالیگا میں 14 ویں فتح ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔کوچو ہرنینڈزاورپابلو فارنلز نے ایک ،ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم ریال بیٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کامیابی کے بعدریال بیٹس کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے ٹیبل پر 57 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ایسٹیڈیو لا کارٹوجا، سیویلا، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال بیٹس کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایلچے کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ریال بیٹس کی جانب سے کوچو ہرنینڈز نے نویں اورپابلو فارنلز 68 ویں منٹ پر ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

میچ میں ایلچے کی ٹیم کی جانب سے واحد گول ہیکٹر فورٹ نے میچ کے 41 ویں منٹ پر سکور کیا تھا۔ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا میں یہ ریال بیٹس کی 14 ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 57پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم 91 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ ریال میڈرڈ 77 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :