د*لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ی*ایم ڈی واسا کی ہدایت پر نکاس آب کے لیے آپریشنل اسٹاف کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات

جمعرات 14 مئی 2026 04:55

aلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2026ء) لاہور میں اچانک کالے بادلوں سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

مال روڈ، جیل روڈ اور گلبرگ کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے کا سسٹم کمزور ہے، بادل جلد کلیئر ہو جائیں گے اور دوبارہ گرمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ایم ڈی واسا کی ہدایت پر نکاس آب کے لیے آپریشنل اسٹاف کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات کر دی گئی