اے آئی کی مدد سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والا مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 14 مئی 2026 16:21

اے آئی کی مدد سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والا مسافر رنگے ہاتھوں ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2026ء) ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والے ایک مسافر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم احتشام نے شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سانگلہ ہل سے فیصل آباد تک سفر کیا اور دوران چیکنگ جعلی ٹکٹ کو اصلی ٹکٹ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ریلویز پولیس نے مشکوک ٹکٹ کی جانچ پڑتال کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس فیصل آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :