صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج کے افسران اور اہلکاروں کو اعلیٰ فوجی اعزازات سے نوازا

جمعرات 14 مئی 2026 19:48

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے 47 افسران اور اہلکاروں کو اعلیٰ فوجی اعزازات سے نوازا۔ جمعرات کو یہاں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران اور اہلکاروں کو نمایاں خدمات اور بہادر ی کے اعتراف پر اعزازات سے نوازنے کیلئے ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، سینئر سرکاری حکام ، ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ اور غیر ملکی سفارتکاروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

بے مثال بہادری کے اعتراف میں ستارہ بسالت کا اعزاز لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید، سپاہی ثوبان مجید بلوچ شہید اور سپاہی اسرار محمد کو دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہلال امتیاز (عسکری) حاصل کرنے والوں میں ایئر مارشل کاشف قمر، ایئر مارشل عامر شہزاد، ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات، میجر جنرل محمد شاہد ابڑو، میجر جنرل ملک مقبول رضا، میجر جنرل سبطین رفیق، ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک، ایئر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری، ایئر وائس مارشل خالد محمود، میجر جنرل اعجاز احمد، ریئر ایڈمرل رضوان صادق، میجر جنرل ملک محمد شہزاد، ایئر وائس مارشل طاہر محمود، میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، میجر جنرل قیصر سلیمان، میجر جنرل عمر نسیم، میجر جنرل لقمان حفیظ، میجر جنرل عامر امین، میجر جنرل سید عمران عارف، میجر جنرل ہارون حمید چوہدری، میجر جنرل وسیم افتخار چیمہ، میجر جنرل محمد حسین، میجر جنرل شعیب بن اکرم، میجر جنرل یاسر نواز جنجوعہ، میجر جنرل کاشف خلیل، میجر جنرل سید عباس علی، میجر جنرل احمد کمال، میجر جنرل کاشف عبداﷲ، میجر جنرل رانا ارفان شکیل رامے، میجر جنرل محمد عباس، میجر جنرل انجم ریاض، ریئر ایڈمرل عدنان مجید، ریئر ایڈمرل شہزاد حامد، ریئر ایڈمرل اظہر محمود، میجر جنرل عتیق احمد، میجر جنرل نوید احمد، میجر جنرل ساجد امین، میجر جنرل محمد انتخاب عالم، میجر جنرل محمد شہزاد خان، میجر جنرل شاہد امیر افسر، میجر جنرل نثار الحق، میجر جنرل جواد ریاض، ریئر ایڈمرل شہزاد اقبال اور ریئر ایڈمرل محمد خالد شامل ہیں۔