انمول پنکی سے اداکاروں اور سیاسی رہنماؤں کے مبینہ رابطوں کا انکشاف
کوکین کوئین سے منشیات خریدنے والوں میں اداکار، ماڈل، طلبہ، نوجوان، کاروباری اور بااثر شخصیات شامل، 100 سے 150 مستقل خریدار تھے
محمد علی
جمعرات 14 مئی 2026
19:49
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ملزمہ نے 14سے 15برس کی عمر میں منشیات فروشی شروع کی اور گزشتہ تقریباً 16برس سے اس مکروہ کاروبار میں ملوث رہی۔ تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ 10سے 15ہزار روپے فی گرام میں کوکین خرید کر اس میں مختلف کیمیکل ملا کر 40سے 45 ہزار روپے فی گرام تک فروخت کرتی ۔
حکام کے مطابق انمول عرف پنکی کوکین تیار کرنے اور اسے کیمیکل کے ذریعے بڑی مقدار میں تبدیل کرنے میں مہارت رکھتی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ 200سے 300گرام کوکین کو ایک کلوگرام تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتی تھی اور ایک کوکین انڈہ آٹھ لاکھ روپے تک میں فروخت کیا جاتا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ نے کراچی میں منشیات تیار کرنے کے لیے باقاعدہ لیبارٹری قائم کر رکھی تھی جہاں سے کیٹامائن، ایفیڈرین، میتھ اور لیٹوکین سمیت دیگر نشہ آور مواد بھی برآمد ہوا۔ چھاپے کے دوران اعلی معیار کی ہینڈ میڈ ریڈ وائن کی متعدد بوتلیں اور 15سے زائد گولڈن کیپ کوکین انڈے بھی قبضے میں لیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی نہ صرف کراچی بلکہ لاہور سے بھی اپنے نیٹ ورک کو آپریٹ کرتی رہی۔ کراچی کے پوش علاقوں کلفٹن اور ڈیفنس میں اس کے گاہکوں کی تعداد زیادہ تھی جبکہ منشیات کی ترسیل کے لیے خواتین رائیڈرز سمیت چار خصوصی رائیڈرز رکھے گئے تھے تاکہ گرفتاری سے بچا جا سکے۔ تحقیقات کے مطابق ملزمہ کے خریداروں میں طلبا و طالبات، نوجوان، کاروباری شخصیات اور بااثر افراد بھی شامل تھے جبکہ روزانہ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات فروخت کی جاتی تھی۔ ذرائع کے مطابق انمول سے منشیات خریدنے والوں کی تعداد 800سے ایک ہزار تک بتائی جا رہی ہے۔ تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمہ غیر ملکی باشندوں سے کوکین خریدتی تھی جو منشیات جسم کے اندر چھپا کر پاکستان اسمگل کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ کی پہلے پنجاب پولیس کے ایک اہلکار سے شادی ہوئی تھی جو بعد میں طلاق پر ختم ہوگئی جبکہ مبینہ طور پر سابق شوہر اس کاروبار میں اس کی معاونت بھی کرتا رہا۔ بعد ازاں ملزمہ نے انصر نامی شخص سے شادی کی جو ملائیشیا ء میں مقیم ہے۔ ملزمہ کا دعوی ہے کہ موجودہ منشیات کا کاروبار اس کے شوہر انصر کا ہے۔ حکام کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف مختلف تھانوں میں آٹھ مقدمات درج ہیں جن میں قتل اور منشیات فروشی کے مقدمات شامل ہیں۔ بغدادی، گارڈن، درخشاں اور گذری تھانوں میں مقدمات درج ہیں جبکہ لاہور میں بھی اس کے خلاف ایک مقدمہ موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ کے بینک اکائونٹس، جائیدادوں، سہولت کاروں اور رشتہ داروں کے نام پر خریدی گئی پراپرٹی کی بھی چھان بین جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کے پرانے دیہات کی تاحال جاری مسماری کس حد تک بجا
-
انمول پنکی کے 3 قریبی ساتھیوں اور نیٹ ورک کی مزید تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
-
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 415 روپے تک پہنچانے کے باوجود وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کو تیار نہیں
-
انمول پنکی سے اداکاروں اور سیاسی رہنماؤں کے مبینہ رابطوں کا انکشاف
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا شفافیت یقینی بنانے کیلئے کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے والوں کو انعامات دینے کا فیصلہ
-
ملک کے 3 بڑے ڈیموں کی لاگت میں ہوشربا اضافہ
-
800 میگاواٹ قابل تجدید توانائی کو مسابقتی مارکیٹ کے ذریعے فراہم کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے، سرداراویس احمد خان لغاری کی جرمن سفیر انا لیپل سے ملاقات
-
سیزفائر کے خاتمے سے قبل لبنان اور اسرائیل کے مابین امریکہ میں نئے مذاکرات
-
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج کے افسران اور اہلکاروں کو اعلیٰ فوجی اعزازات سے نوازا
-
جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل آف پاکستان کا اجلاس
-
حنیف عباسی سے سر داریوسف کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف فوجی حملوں میں برا ہ راست ملوث رہا ہے.عباس عراقچی کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.