جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل آف پاکستان کا اجلاس

جمعرات 14 مئی 2026 19:50

جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل آف پاکستان کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) سپریم جوڈیشل کونسل آف پاکستان کا اجلاس جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان /چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جسٹس امین الدین خان (چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت)، جسٹس منیب اختر (جج سپریم کورٹ)، جسٹس جمال خان مندوخیل (جج سپریم کورٹ)، جسٹس سید حسن اظہر رضوی (جج وفاقی آئینی عدالت)، جسٹس عالیہ نیلم (چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ) اور جسٹس سردار محمد سر فراز ڈوگر (چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ) نے شرکت کی۔

ادارے کے اندر احتساب اور شفافیت کے اصولوں کے تحت کونسل نے فیصلہ کیا کہ سب سے پہلے اپنے ہی بعض ارکان سے متعلق معاملات کو زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق مختلف تشکیل میں اجلاس منعقد کیے گئے۔بعد ازاں ازسرنو تشکیل دی گئی کونسل کا اجلاس جسٹس امین الدین خان کی صدارت میں ہوا جس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد وحید (سپریم کورٹ) اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ (چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ) بطور متبادل ارکان شریک ہوئے۔کونسل نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 209 کے تحت کل تئیس (23) مقدمات و امور کا جائزہ لیا اور ایجنڈے کے مطابق کارروائی نمٹا دی۔