پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹوں کے اجراء کیلئے 10 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

جمعرات 14 مئی 2026 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹوں کے اجراء کے لیے 10 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فریال تالپور، چوہدری محمد یٰسین، فیصل ممتاز راٹھور اور چوہدری لطیف اکبر پارلیمانی بورڈ میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

سردار محمد یعقوب خان، میاں عبد الوحید، سردار قمر الزمان اور سردار تنویر الیاس بھی بورڈ کے رکن ہوں گے۔

چوہدری پرویز اشرف اور چوہدری ریاض بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔چیئرمین سیکرٹریٹ سے پارلیمانی بورڈ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔چیئرمین کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔پارلیمانی بورڈ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے گا۔